اسلام آ باد ( رانا غلا م قادر ) وفاقی بیور وکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وہ خبردار ہو جائیں کہ تمام سر کاری افسروں کیلئے 30جون 2024کو ختم ہونے والے سال کیلئے اپنے اثاثوں کے ڈ یکلر یشن جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ جو افسران گوشوارے جمع نہیں کرائینگے ،پرو موشن متاثر ہوگی، رولزتحت گوشوارے جمع نہ کرانا مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس ‘ پولیس ‘ سیکر ٹیر یٹ گروپ اور ا وا یم جی افسروں کے اثا ثوں کے ڈیکلریشن جمع کرے گا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں با ضابطہ آفس میمو ر نڈم جاری کردیا ۔ آفس میمو ر نڈم میں کہاگیا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964کے رول 12 کے تحت یہ ڈیکلریشن جمع کرانا پیشہ وارانہ ( Occupational ) کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسروںکیلئے لازمی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس ‘ پولیس سروس آف پاکستان ‘ سیکر ٹیر یٹگروپ اور آفس مینجمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کے اثا ثوں کے ڈیکلریشن کا ریکارڈ مرتب کرتا ہے ۔ ان تینوں سروس سے تعلق رکھنے والے افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25 جو لائی ( آج ) تک اپنے گو شوارے جمع کرادیں۔اسٹیبلشمنٹڈویژن نے ان سروس گروپوں سے تعلق رکھنے والے ان افسروں کو جو صو بوں میں تعینات ہیں انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ایڈوانس کا پی اسٹیبلشمنٹڈویژن کو بھیج دیںتاکہ تاخیر نہ ہو۔دوسرے تمام سروس گروپ جن میںفارن سروس۔ ان لینڈریونیو سروس۔ پا کستان کسٹم سروس۔ پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئو نٹس سروس ۔ پوسٹل سروس ۔ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ ۔ اکانومسٹگروپ اور ملٹری لینڈ اینڈکنٹو نمنٹگروپ وغیرہ کے افسران کے اثاثوں کے گوشواروںکا ریکارڈ متعلقہ وزارت یا ڈویژن مرتب کرتا ہے۔ سول سرونٹس ( ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن ) رولز2020کے تحت یہ گوشوارے جمع نہ کرانا مس کنڈکٹکے زمرے میں آتا ہے۔ جو افسران گوشوارے جمع نہیں کرائیںگے ا نکی پرو موشن متاثر ہوگی کیونکہ ان کے کیس کو موخر کردیا جا ئے گا۔ تمام وزارتوں او ر ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 25ستمبر تک یہ سر ٹیفکیٹ بھجو ادیں کہ تمام افسروں نے گو شوارے جمع کرادیے ہیں۔یہ گوشوارے مجوزہ فا رم پر ہی جمع ہوں گے۔ ایف بی آر ‘ آڈیٹر جنرل آفس اور دیگر اداروں نے اپنے تمام افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت کے مطابق آج اپنے گو شوارے جمع کرادیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ آفس میمو رنڈم ایوان صدر ‘ وزیر اعظم آفس ‘ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکر ٹریز ‘ تمام چیف سیکر ٹریز بشمول آ زاد کشمیر وگلگت بلتستان ‘ چیئر مین نیب ‘ سیکر تڑی وفاقی محتسب ‘ سیکر ٹری ٹیک سمحتسب ‘ اے جی پی آر ‘ آڈیٹر جنرل آفس ‘ الیکشن کمیشن ‘ ڈی جی آئی بی کو بھیج دیا گیا ہے۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...