اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کے جاری وہ ترقیاتی منصوبے جو صو بائی نوعیت کے ہیںانہیں تکمیل کیلئے متعلقہ صو بائی محکموں کے سپرد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو یہ ٹاسک ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے۔ وفاقی نوعیت کے 78 جا ری تر قیاتی پراجیکٹس کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں یا اداروں کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اس پراسیس کو بھی ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے اور اس کیلئے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی سر بر اہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ سیکر ٹری منصوبہ بندی و ترقیات ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات اور سیکر ٹری پاور ڈویژن اس کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔پی ڈبلیو ڈی کے ٹیکنکل سٹاف ( افسران و ملازمین )کو رضاکا رانہ گولڈن ہینڈ شیک اسکیم آفر کرنے کا قانونی جائزہ لینے کیلئے وزیر قانو ن و انصاف سنیٹر اعظم نذیرتارڑ کی سر برا ہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات ‘ سیکرٹری قانون و انصاف ‘سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری فنا نس ڈویژن شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تین دن میں رپورٹ دے گی۔گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کے مالیا تی اثرات جائزہ لینے کیلئے وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب کی سر برا ہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی کے ممبران سیکر ٹری فنا نس ڈویژن ‘ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹری ہا ئو سنگ و تعمیرات شامل ہیں۔ اس کمیٹی کو ایک ہفتے کا وقت دیاگیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کا تمام نان ٹیکنل سٹاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے توسط سے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایڈجسٹ کیا جا ئے گا۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
کراچی امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ دو ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود انکا استعمال کیوں نہیں کیا گیا، چیف...
اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بدھ کے روز جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پہلے...
اسلام آبادپاکستان کے دورےپر آئے ہوئے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے اپنے وفد کے...
اسلام آباد تحریک انصاف کی قیادت اپنی تحریک کی سرکردگی عمران کے بیٹوں کے سپرد کرنے کے سوال پر تقسیم ہو...
کراچی امریکا نے ایران کی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگا دیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق متحدہ عرب...