لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کر تے ہوئے ملکی تاریخ میں ادویات فراہمی کےسب سے بڑےمیڈیسن وئیر ہاؤس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ، وزیر اعلیٰ نے مراکہ میں محکمہ صحت کے سینٹرل وئیر ہاؤس کا دورہ کیا اور اضلاع کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا، راولپنڈی،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن ویئر ہاؤس جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ،9 میڈیسن وئیر ہاؤس باقاعدہ فنکشنل ہوگئے، جہاں 17 ارب سے زائد کی میڈیسن اور ایکیوپمنٹ سٹور کرنے کی گنجائش ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود فورک لفٹر چلا کر ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا اور اپنی نگرانی میں اضلاع کے لئے میڈیسن کے خصوصی ٹرک روانہ کیے ، فرنیچر، طبی آلات اور دیگر سامان کا معائنہ کیا ، سٹور کردہ ادویات کی مدت معیاد اور سٹینڈرڈ ٹمپریچر سسٹم چیک کیا۔سیکرٹری صحت علی جان خا ن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے جدید ترین ویئر ہاؤس سے ادویات کو سٹینڈرڈ ٹمپریچر پر سٹور اور ترسیل کیا جا سکے گا وئیر ہاوسز میں تقریباً 10 ارب روپے سے زائد کی میڈیسن سٹور کی گئی ہے۔ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لئے 7ارب روپے سے زائد کے نئے اور جدید طبی آلات، فرنیچر، تھری کلر ڈسپوزیبل بیڈشیٹ اور دیگر سامان بھی وئیر ہاوس سے ہسپتالوں کو مہیا کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ سے فیڈرل ری پبلک جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ نے جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر شر پسندوں کے حملے پرجرمن حکام کے فوری ایکشن کو سراہا اور کہاکہ امید ہے جرمنی واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے گا اورمستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہونگے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اوراقتصادی تعاون، ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تعاون پر گفتگو ہوئی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جرمنی کی جانب سے پنجاب کے ترقیاتی شعبوں میں جاری تعاون اور سرمایہ کاری کو سراہا - قابل تجدید توانائی، پیشہ ورانہ تربیت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا- الفریڈ گراناس نے پنجاب کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا -الفریڈ گراناس نے پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا-ملاقات میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول، جدت اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا اور صحت،تعلیم اور دیگر شعبوں میں ممکنہ شراکت داری کے امکانات کاجائزہ لیاگیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جرمن سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو درکار سہولیات کی فراہمی میں بھرپور معاونت کا یقین دلایا- وزیراعلیٰ سے جے سیون (J7) گروپ کے چیئرمین مقبول حسین اعوان نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے صوبے کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پنجاب حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...