کراچی ( رفیق مانگٹ) امریکی جریدے ’’ فوربز‘‘ کے مطابق ٹیسلا کے ارب پتی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ڈالر ’’تباہی‘‘ کی طرف بڑھ رہا ہے اور97498کھرب84ارب روپے(0 35 کھرب ڈالر) ( 35 ٹریلین ڈالر) کے قرضوں کا بڑھتا ہوا انبارامریکہ کو ’’دیوالیہ‘‘ کر سکتا ہے،وزیرخزانہ جینٹ ییلن کی جانب سے امریکی ڈالر کے مستقبل کے بارے میں اپنے خدشات کو تسلیم کرنے کے بعد، مسک نےامریکا کے دیوالیہ کی وارننگ جاری کی ۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی ڈالر زمبابوے کے ڈالر میں تبدیل ہو رہا ہے ، جس کی تیزی سے قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔2009 میں زمبابوےکا مرکزی بینک 100 ٹریلین ڈالر کے نوٹ جاری کر رہا تھا جس میں ایک روٹی کی قیمت 300 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔مسک کہتے ہیں،ہم ڈالر کی قیمت کی تباہی کے ساتھ کہاں ہیں، آپ پوچھ سکتے ہیں؟ امریکی ڈالر پر ایلون مسک نے ایک کہانی کو ری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اپنے تقریباً 35 ٹریلین ڈالر کے قرض کے سود کی ادائیگی کے لیے جمع کیے گئے تمام ذاتی انکم ٹیکس کا 76 فیصد مختص کر رہی ہے۔ مسک نے حال ہی میں اپنالیزر آنکھوں والا پروفائل فوٹو بھی ایکس پر استعمال کیا۔مسک نے اب لیزر آئیز کی تصویر ہٹا دی۔ فوربز میگزین کے مطابق ہم ڈالر کی قدر کی تباہی کے ساتھ کہاں ہیں، امریکہ ہائپر انفلیشن کے عروج پر ہے۔ امریکی قرضوں کی سود کی ادائیگی رواں برس2422کھرب52ارب روپے( 870 ارب ڈالر) تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، کانگریس کے بجٹ آفس کے مطابق، مہنگائی میں اضافے کے بعد فیڈرل ریزرو کو سود کی شرحوں میں اضافہ کرنے پر مجبور کیا گیا ہے جو کہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ بینک آف امریکہ کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ امریکی قرضوں کا بوجھ بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کو ہوا دے رہی ہے۔ امریکی قومی قرضہ ہر 100 دن میں 2784کھرب50ارب روپے( ایک ٹریلین ڈالر) بڑھ رہا ہے۔اس ہفتے، مسک، جس نے سابق صدر پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے بعد اپنا وزن ٹرمپ کے پلڑے میںڈال دیا، اس نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ ٹرمپ گیم بدلنے والے بٹ کوائن کا اعلان کرنے والے ہیں۔ بٹ کوائن اب ٹرمپ کی فتح کے لیے ایک پراکسی ہے۔قیاس آرائیاں ہیں کہ ٹرمپ نیش وِل میں بٹ کوائن 2024 کانفرنس کے دوران امریکی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔ارب پتی سرمایہ کار مارک کیوبن نے بٹ کوائن کی قیمت میں انتہائی اضافے کی پیشین گوئی کے باوجود بٹ کوائن کی قیمت ستر ہزار ڈالر فی بٹ کوائن کی سطح سے گر گئی۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست سماعت...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بنیادی سکیل 21کے سرکاری ترجمان بختیار محمد نے کہا ہے کہ گزرے ہوئے مالی...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے سابق خاتون اول اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز...
اسلام آباد ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات تھی، گزشتہ روز...
اسلام آباد پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ باصلاحیت نوجوان ہیں، پاکستان میں...