اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا ۔ ذ رائع کے مطا بق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کا بینہ کو بھیجی گئی تھی لیکن بدھ کے روز اس ایجنڈا آئٹم کو زیر بحث نہیں لا یا گیا ۔عہدہ ایک سال سے خالی ،تین ماہ پہلے سلیکشن بورڈ نے ا میدواروں کا پینل وزیر اعظم آفس کو بھجو ایا تھا اس سے قبل بھی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کابینہ کو سمری بھیجی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کی ایجنسیوں سے کلیر نس لی جا ئے۔ ذ رائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذیلی ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کا عہدہ ایک سال سے خا لی ہے۔ اس وقت اس کا چارج ایڈیشنل سیکر ٹری عطا ء الر حمن کے پاس ہے۔ ریگو لر چیئر مین کی تقرری کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور چو ہدری سالک حسین کی سر بر اہی میںسلیکشن بورڈ نے 23اپریل کو انٹرویوز لئے تھے۔ انٹرویوز کے بعد تین ا میدواروں کا پینل وزیر اعظم آفس کو بھجو ایاگیا تھا۔پینل میںسابق چیئر مین متروکہ وقف املاک سید حبیب الر حمن گیلانی ‘ سابق سیکر ٹری اعجاز احمد خان اور بر یگیڈ ئر ( ر )ممتاز اقبال شامل ہیں۔ بر یگیڈ ئر ( ر )ممتاز اقبال کا سیا سی پس منظر یہ ہے کہ وہ پا کستان تحریک انصاف کے سر گرم رہنما رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑچکے ہیں۔ انٹرویوز کو تین ماہ گزرنے کے باجود کابینہ نے چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کی منظوری نہیں دی جس کی وجہ سے یہ اہم عہدہ خالی ہے۔
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے افغانستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے...
اسلام آباد بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی ملک کی داخلی سیاست میں موضوع بحث بن گئے جس کی وجہ گزشتہ روز...
اسلام آبادوزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکورٹی انڈیکس 2024ء میں...
اسلام آباد افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر آصف علی درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور...
اسلام آباد ایف بی آر میں انتظامی اور پالیسی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے اوور ہالنگ پلان کو حتمی شکل دینے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، علی طاہر سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ تعینات،سرفراز...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیٹ آفس نے کرایوں کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر سر کاری...