اسلام آباد(صالح ظافر) وفاقی حکومت کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات مقرر کیا جا رہا ہے، محترمہ شاہیرہ شاہد کی جگہ، جو آج (جمعرات) کو ریٹائر ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں موجود اعلیٰ ذرائع نے بدھ کی شام دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی موجودگی میں امیدواروں کے پینل کا انٹرویو کیا اور محترمہ عنبرین جان کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عطا تارڑ نے انفارمیشن گروپ (آئی جی) کی اس افسر کیلیے اس عہدے کی حمایت کی۔ ذرائع نے کہا کہ محترمہ عنبرین جان کو ان کی محنت اور فرائض کی ادائیگی کے عزم کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ وزارت کے ملازمین اور افسران میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔ محترمہ شاہیرہ شاہد، جو آئی جی کی معزز افسر ہیں، آج ریٹائر ہو جائیں گی اور محترمہ عنبرین کل (جمعہ) کو نئی ذمہ داری سنبھالیں گی، ذرائع نے اشارہ دیا۔ نئے تقرر کے بارے میں نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ نئی سیکریٹری اطلاعات گریڈ 21 کی سینئر افسر ہیں اور انہیں وقتی طور پر سیکریٹری انچارج مقرر کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ امکان ہے کہ انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے ہائی پاور بورڈ (ایچ پی بی) کے اجلاس میں گریڈ 22 میں ترقی دی جائے۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...