اسلام آباد (خالد مصطفیٰ،جنگ نیوز)پٹرولیم نرخ مقرر کرنے کا حکومتی اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کی تیاری ‘آج اہم اجلاس طلب ‘چیئرمین اوگرا کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنےکاحکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وارقیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے‘وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پٹرولیم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست سماعت...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بنیادی سکیل 21کے سرکاری ترجمان بختیار محمد نے کہا ہے کہ گزرے ہوئے مالی...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے سابق خاتون اول اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز...
اسلام آباد ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات تھی، گزشتہ روز...
اسلام آباد پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ باصلاحیت نوجوان ہیں، پاکستان میں...