اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک غیر معمولی پیش رفت کرتے ہوئے ʼمبینہ ڈیفالٹس، دستاویزات کی جعلسازی میں ملوث مشکوک ساکھ کی حامل کمپنی ’’ای گیس ‘‘ کے لائسنس کی تجدید کردی ہے جس کے بعد کمپنی اب سانگھڑ گیس فیلڈ ایکس ون کبیر سے انڈسٹریز کوپانچ برس تک گیس فروخت کرسکے گی تاہم اس میں سی این جی اسٹیشنز شامل نہیں ہوں گے۔ اوگر ا کا یہ فیصلہ ناقابل یقین ہے کیونکہ اوگر ا نے خود اس کمپنی پر تقریبا 2کروڑ روپے (19.944ملین روپے) روپے جرمانے کی سزا سنائی جو اس وقت دی گئی جب یہ پتہ چلا کہ ای گیس فرم ماضی میں اوگرا کے لائسنس کے بغیر سی این جی سٹیشنوں کو فلیئر گیس فروخت کرنے میں ملوث رہی ہے۔ ریگولیٹر نے EGas سے کہا کہ پہلے جرمانہ ادا کریں اور پھر اسے فوری لائسنس دیا جائے گا۔ اس فیصلے نے تیل اور گیس کے شعبے کے بہت سے اداروں کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ ایک ریگولیٹر اس کمپنی کو لائسنس کی توسیع کیسے کر سکتا ہے جسے غیر قانونی طور پر گیس فروخت کرنے پر سزا دی جاچکی ہو۔
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...
اسلام آباد ایل این جی کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا؛ پورٹ قاسم پر لنگر انداز، ایل این جی سپلائی کا ٹھیکہ...
کراچی امریکی ایف بی آئی میں مذہب سے متعلق متنازع رپورٹ پر کئی اہلکار برطرف، مذہبی شناخت کو پرتشدد...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
کراچی گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں ملک میں سب سے کم ہیں۔ خیبر...
کراچی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر خان نےکہا ہے کہ ہم ملک کیلئے زیادہ وفادار، چاہتے ہیں عوام کو...
اسلام آبادپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی...
اسلام آباد بجٹ 27-2026؛ ٹیکسوں کے نفاذ اور ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار، تنخواہ دار طبقے...