بنوں واقعہ پر آج صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیاگیا

25 جولائی ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بنوں واقعہ پر آج صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیاگیا،اجلاس میں بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پرغور ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ، کورکمانڈر، چیف سیکرٹری، آئی جی سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں بنوں جرگہ کے پانچ مشران بھی شرکت کریں گےایپکس کمیٹی میں بنوں جرگہ مشران سے بازمحمد، پروفیسر ابراہیم، ناصر بنگش،عدنان وزیر اور پختون یار شامل ہوں گے۔اجلاس کے دوران بنوں جرگہ مشران کے مطالبات ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے، ایپکس کمیٹی اجلاس میں بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پرغور ہوگا۔واضح رہے کہ 22جولائی کو بنوں مشران کا جرگہ وزیراعلیٰ ہائوس میں بلایا گیا تھا، بنوں جرگہ مشران نے اپنے مطالبات وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے سامنے رکھے تھے۔