چیئرمین ایف بی آر نے 34 افسروں کو بنیادی سکیل 17 دیدیا

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ایف بی آر نے چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے 24 جولائی 2024 کو نوٹیفکیشن نمبر1908-IR-IV/2024 جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹائم سکیل کمیٹی کی سفارشات پر ایف بی آر کے چیئرمین اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن نے ان لینڈ ریونیو کے 34افسران کوگریڈ 17 دے دیا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور، سکھر کے افسرن شامل ہیں ، ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 16 کے ٹائم سکیل پانے والے افسران کے نام یہ ہیں ریجنل ٹیکس آفس کراچی کے علی احمد بروہی، ارشد محمود، محمد امتیاز عالم، بابو علی بلوچ، مسماۃ نسرین بیگم، مصطفیٰ شوکت، محمد اجمل، سید محمد امتیاز، آر ٹی او لاہور کے بنیادی سکیل 17پانے والوں کے نام طلعت محمود، عبدالرحمان ولد میاں محمد اشرف،حق نواز بھٹی، سید عمران رضا زیدی، پشاور آر ٹی او کے بنیادی سکیل 17 پانے والوں کے نام الطاف حسین، مصباح الدین، سبز علی، کامران سمین، طفیل جابر، آر ٹی او ایبٹ آباد کے سردار شہزاد احمد، آر ٹی او سیالکوٹ سید ناصر اقبال، محمد جہانگیر اسلم، آر ٹی او فیصل آباد کے طارق مسعود، فدا حسین، آر ٹی او ساہیوال کے نوید احمد، آر ٹی او ملتان کے محمد سراج، آر ٹی او سرگودھا کے محمد سلیم، ریجنل ٹیکس آفس آر ٹی او گوجرانوالہ کے ارسلان رشید خان، دائود حسن ڈار، محمد آصف اقبال چیمہ، عامر یونس کھوکھر، محمد نواز، آر ٹی او سکھر کے عبدالمجید سنگی، ایل ٹی او اسلام آباد کے نثار احمد ملک، آر ٹی او اسلام آباد کے امداد حسین شامل ہیں۔ ایف بی آر نے ہائر ٹائم سکیل BS 17 پانے والے مذکورہ افسروں کو مبارکباد دی ہے۔