وفاقی کابینہ کا اجلاس معمول کے ایجنڈے تک محدود رہا

25 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میںمعمول کے ایجنڈے تک محدود رہااور پی ٹی آئی پر پابندی اور سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔ حکومتی ذ رائع کے مطابق ابھی تک حکومت نے دو نوں اہم آئینی اور قانونی ایشوز پر ابھی تک لیگل ہوم ورک مکمل نہیں کیا۔ دوسراپہلو یہ ہے کہ ابھی تک دو نوں ایشوز پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیا سی اور قا نونی ہوم و رک مکمل ہونے کے بعد ہی پی ٹی آئی پر پابندی اور سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔