پشاور، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا ،اہلکار زخمی

25 جولائی ، 2024

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن کی چوکی پر نامعلوم دہشتگردوں نے جدید اسلحہ سے حملہ کردیا تاہم پولیس نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس سے دہشتگرد فرار ہوگئے فائرنگ تبادلے میں ایک اہلکار لگ کر زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق رات گئے ریگی ماڈل ٹاون کی زون تھری چوکی پر نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کی جن کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار احمد علی کو ہاتھ پر گولی لگی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نارمل ہےپولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دہشتگرد فرار ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم نامعلوم دہشتگرد فرار ہوچکے تھے سی سی پی او قاسم علی خان نے زون تھری چوکی سمیت تھانہ ناصرباغ کادورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہا۔