اسلام آباد (نما ئندہ خصوصی ،آئی این پی)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2024 کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق نیپال ، فلسطین ، صومالیہ اور لیبیا کے پاسپورٹ پاکستان سے اوپر ہیں بھارت اور بنگلہ دیش بھی آگے،سنگاپور اس سال بھی اول نمبر پر رہا ۔ایک رپو رٹ کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا اس پاسپورٹ کے حامل دنیا کے 195 ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔اسی طرح جاپان کے ساتھ فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں ۔دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں تیسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن کے نا م شا مل ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ پر دنیا کے 191 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔چوتھے نمبر پر برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، بیلجیم، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ ہیں ۔ آسٹریلیا اور پرتگال پانچویں، یونان اور پولینڈ چھٹے، کینیڈا 3 دیگر ممالک کے ساتھ ساتویں، امریکا دیگر 3 ممالک کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔فہرست میں سب سے آخر میں 103 واں نمبر افغانستان کا ہے۔ پاکستان 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ شا مل ہے جس کے بعد عراق، شام اور افغانستان ہیں۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست سماعت...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بنیادی سکیل 21کے سرکاری ترجمان بختیار محمد نے کہا ہے کہ گزرے ہوئے مالی...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے سابق خاتون اول اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز...
اسلام آباد ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات تھی، گزشتہ روز...
اسلام آباد پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ باصلاحیت نوجوان ہیں، پاکستان میں...