اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر قانون اعظم سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس کافی مواد موجود ہے، پابندی سے متعلق وفاقی حکومت سنجیدگی سے سوچ رہی ہے، سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں کیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے تقرری پر بحث کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ میں عام مقدمات کی سماعت متاثر ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ سیاسی کیسز میں بہت مصروف ہوگئی ہے۔سینیٹر حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود اور بار نے بھی ہمیشہ ایڈہاک تقرریوں کی مخالفت کی اس پر سینیٹر ضمیر نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ پر کام کے دباؤ کی وجہ سے ججز کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ججز کی تعیناتی میں صوبوں کی نمائندگی کا بھی خیال رکھا جائے۔ سینیٹر انوشے رحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئینی عدالت کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...