اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کے جاری وہ ترقیاتی منصوبے جو صو بائی نوعیت کے ہیںانہیں تکمیل کیلئے متعلقہ صو بائی محکموں کے سپرد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو یہ ٹاسک ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے۔ وفاقی نوعیت کے 78 جا ری تر قیاتی پراجیکٹس کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں یا اداروں کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اس پراسیس کو بھی ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے اور اس کیلئے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی سر بر اہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ سیکر ٹری منصوبہ بندی و ترقیات ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات اور سیکر ٹری پاور ڈویژن اس کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔پی ڈبلیو ڈی کے ٹیکنکل سٹاف ( افسران و ملازمین )کو رضاکا رانہ گولڈن ہینڈ شیک اسکیم آفر کرنے کا قانونی جائزہ لینے کیلئے وزیر قانو ن و انصاف سنیٹر اعظم نذیرتارڑ کی سر برا ہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات ‘ سیکرٹری قانون و انصاف ‘سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری فنا نس ڈویژن شامل ہیں۔
کراچی امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبہ کے داخلے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔ غیر ملکی...
اسلام آباد اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا 26 مئی کو شیڈول اجلاس ملتوی کردیا...
اسلام آباد پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعہ کو اپنی پریس کانفرنس میں پہلی مرتبہ...
اسلام آباد حکومت اور کاروباری برادری کی سخت تنقید کے باوجود، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے...
کراچی محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے چار اموات کی تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کیلئے...
ڈھاکابھارت بنگلہ دیش سفارتی کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی...