اسلام آ باد ( رانا غلا م قادر ) وفاقی بیور وکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وہ خبردار ہو جائیں کہ تمام سر کاری افسروں کیلئے 30جون 2024کو ختم ہونے والے سال کیلئے اپنے اثاثوں کے ڈ یکلر یشن جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ جو افسران گوشوارے جمع نہیں کرائینگے ،پرو موشن متاثر ہوگی، رولزتحت گوشوارے جمع نہ کرانا مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس ‘ پولیس ‘ سیکر ٹیر یٹ گروپ اور ا وا یم جی افسروں کے اثا ثوں کے ڈیکلریشن جمع کرے گا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میںبا ضابطہ آفس میمو ر نڈم جاری کردیا ۔ آفس میمو ر نڈم میں کہاگیا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964کے رول 12 کے تحت یہ ڈیکلریشن جمع کرانا پیشہ وارانہ ( Occupational ) کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسروںکیلئے لازمی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس ‘ پولیس سروس آف پاکستان ‘ سیکر ٹیر یٹگروپ اور آفس مینجمنٹگروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کے اثا ثوںکے ڈیکلریشن کا ریکارڈ مرتب کرتا ہے ۔ ان تینوں سروس سے تعلق رکھنے والے افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25 جو لائی ( آج ) تک اپنے گو شوارے جمع کرادیں۔اسٹیبلشمنٹڈویژن نے ان سروس گروپوں سے تعلق رکھنے والے ان افسروں کو جو صو بوں میں تعینات ہیں انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ایڈوانس کا پی اسٹیبلشمنٹڈویژن کو بھیج دیںتاکہ تاخیر نہ ہو۔دوسرے تمام سروس گروپ جن میںفارن سروس۔ ان لینڈریونیو سروس۔ پا کستان کسٹم سروس۔ پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئو نٹس سروس ۔ پوسٹل سروس ۔ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ ۔ اکانومسٹگروپ اور ملٹری لینڈ اینڈکنٹو نمنٹگروپ وغیرہ کے افسران کے اثاثوں کے گوشواروںکا ریکارڈ متعلقہ وزارت یا ڈویژن مرتب کرتا ہے۔ سول سرونٹس ( ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن ) رولز2020کے تحت یہ گوشوارے جمع نہ کرانا مس کنڈکٹکے زمرے میں آتا ہے۔ جو افسران گوشوارے جمع نہیں کرائیںگے ا نکی پرو موشن متاثر ہوگی کیونکہ ان کے کیس کو موخر کردیا جا ئے گا۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...