اسلام آباد(صالح ظافر) وفاقی حکومت کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات مقرر کیا جا رہا ہے، محترمہ شاہیرہ شاہد کی جگہ، جو آج (جمعرات) کو ریٹائر ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں موجود اعلیٰ ذرائع نے بدھ کی شام دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی موجودگی میں امیدواروں کے پینل کا انٹرویو کیا اور محترمہ عنبرین جان کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عطا تارڑ نے انفارمیشن گروپ (آئی جی) کی اس افسر کیلیے اس عہدے کی حمایت کی۔ ذرائع نے کہا کہ محترمہ عنبرین جان کو ان کی محنت اور فرائض کی ادائیگی کے عزم کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ وزارت کے ملازمین اور افسران میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔ محترمہ شاہیرہ شاہد، جو آئی جی کی معزز افسر ہیں، آج ریٹائر ہو جائیں گی اور محترمہ عنبرین کل (جمعہ) کو نئی ذمہ داری سنبھالیں گی، ذرائع نے اشارہ دیا۔ نئے تقرر کے بارے میں نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ نئی سیکریٹری اطلاعات گریڈ 21کی سینئر افسر ہیں اور انہیں وقتی طور پر سیکریٹری انچارج مقرر کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ امکان ہے کہ انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے ہائی پاور بورڈ (ایچ پی بی) کے اجلاس میں گریڈ 22 میں ترقی دی جائے۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...