اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا ۔ ذ رائع کے مطا بق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کا بینہ کو بھیجی گئی تھی لیکن بدھ کے روز اس ایجنڈا آئٹم کو زیر بحث نہیں لا یا گیا ۔عہدہ ایک سال سے خالی ،تین ماہ پہلے سلیکشن بورڈ نے ا میدواروں کا پینل وزیر اعظم آفس کو بھجو ایا تھا اس سے قبل بھی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کابینہ کو سمری بھیجی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کی ایجنسیوں سے کلیر نس لی جا ئے۔ ذ رائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذیلی ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کا عہدہ ایک سال سے خا لی ہے۔ اس وقت اس کا چارج ایڈیشنل سیکر ٹری عطا ء الر حمن کے پاس ہے۔ ریگو لر چیئر مین کی تقرری کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور چو ہدری سالک حسین کی سر بر اہی میںسلیکشن بورڈ نے 23اپریل کو انٹرویوز لئے تھے۔ انٹرویوز کے بعد تین ا میدواروں کا پینل وزیر اعظم آفس کو بھجو ایاگیا تھا۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...