لاہور(آصف محمود بٹ ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی طرف سے اپوزیشن اراکین اسمبلی کے صرف حاضری لگا کر اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ان کے ٹی اے /ڈی اے بند کرنے کے حوالے سے قانونی رائے کے لئے خط موصول ہونے پر محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے مختلف قانونی زاویوں سے اپنی رائے مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کیا ہے کہ اپوزیشن کی سب باتیں مانیں ،گالی گلوچ نہیں ہونے دونگا، ٹی اے /ڈی اے بندکرنے کا اختیار ہے معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی ایک خود مختار ادارہ جس کے اپنے رولز آف بزنس ہیں جن کو محکمہ قانون ڈیل نہیں کرتا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اپوزیشن اراکین کے ٹی اے /ڈی اے بند کرنا بظاہر اسمبلی کا اندرونی معاملہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ قانون جاری ہدایات کا جائزہ لے گا اور دیکھے گا کہ آیا ان ہدایات کے تحت ٹی اے /ڈی اے حاصل کرنے کے لئے اراکین اسمبلی کا اجلاس میں شریک ہونا لازم ہے یا نہیں ۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...