عدلیہ سے گزارش ہےدہشتگرد جماعت کے مجرم کو سزا دے،مریم اورنگزیب

25 جولائی ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عدلیہ سے گزارش ہے مجرم کو سزا دینا ہوگی ورنہ کل تمام دہشتگرد جماعتوں کو سیاسی جماعت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔2014سے ریاستی اداروں پر حملہ آوور ، آرٹی ایس بٹھا کر اس شخص کو مسلط کیا گیا، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ2014 کے دھرنے میں منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم ہاؤس سے نکال کر گھسیٹنے کی کال دی جاتی رہی، سپریم کورٹ کی دیوار پر گندے کپڑے لٹکائے گئے، یہ لوگ منصوبہ بندی کے تحت 2014 سے ریاستی اداروں پر حملہ آوور ہیں۔