غزہ، اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا، بمباری میں مزید 55 شہید

25 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خونریز کارروائیاں بدستور جاری ، خان یونس میں زمینی آپریشن کیساتھ ساتھ فضائی حملے،صرف خان یونس سے ڈیڑھ لاکھ افراد کا دوبارہ انخلا ، مختلف حملوں میں مزید 55فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، جنوبی غزہ سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کو القسام اور القدس بریگیڈز کی شدید مزاحمت کا سامنا ، حماس اور اسلامک جہاد کے مسلح ونگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی غزہ کی پٹی ، مشرقی خان یونس میں بنی سہیلہ کے مرکز میں فوجی بردار بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا۔ خان یونس کے شمال مشرق میں فوجیوں کے ایک گروپ اور فوجی گاڑیوں پر گولہ باری کی۔نیٹزارم کوریڈور پر فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، جسے اسرائیل نے جنگ کے دوران شمالی غزہ کو جنوب سے الگ کرنے کے لئے قائم کیا تھا۔