چیک پوسٹوں پر مکمل اختیارات پولیس اور لیویز کو جلدمنتقل کیے جائیں،بلوچستان ہائی کورٹ

25 جولائی ، 2024

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبد اللہ بلوچ اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل نےصوبے میں چیک پوسٹوں پر ایف سی سے اختیارات پولیس اور لیویز کو جلد از جلد مکمل منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہےکہ پولیس اور لیویز کو منظم کر کے امن وامان کی صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جس سے نہ صرف ایک طرف صوبے کی بہت بڑی رقم کی بچت ہو گی ۔چیک پوسٹوں پر عا م ٹرانسپورٹ کی بلاوجہ چیکنگ نہ کی جائے اور نہ ہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنی چاہیے۔ تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔