کراچی ( رفیق مانگٹ) امریکی جریدے ’’ فوربز‘‘ کے مطابق ٹیسلا کے ارب پتی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ڈالر ’’تباہی‘‘ کی طرف بڑھ رہا ہے اور97498کھرب84ارب روپے (035کھرب ڈالر) ( 35 ٹریلین ڈالر) کے قرضوں کا بڑھتا ہوا انبارامریکہ کو ’’دیوالیہ‘‘ کر سکتا ہے، وزیرخزانہ جینٹ ییلن کی جانب سے امریکی ڈالر کے مستقبل کے بارے میں اپنے خدشات کو تسلیم کرنے کے بعد، مسک نےامریکا کے دیوالیہ کی وارننگ جاری کی ۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی ڈالر زمبابوے کے ڈالر میں تبدیل ہو رہا ہے ، جس کی تیزی سے قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔2009 میں زمبابوےکا مرکزی بینک 100 ٹریلین ڈالر کے نوٹ جاری کر رہا تھا جس میں ایک روٹی کی قیمت 300 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔مسک کہتے ہیں،ہم ڈالر کی قیمت کی تباہی کے ساتھ کہاں ہیں، آپ پوچھ سکتے ہیں؟ امریکی ڈالر پر ایلون مسک نے ایک کہانی کو ری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اپنے تقریباً 35 ٹریلین ڈالر کے قرض کے سود کی ادائیگی کے لیے جمع کیے گئے تمام ذاتی انکم ٹیکس کا 76 فیصد مختص کر رہی ہے۔ مسک نے حال ہی میں اپنالیزر آنکھوں والا پروفائل فوٹو بھی ایکس پر استعمال کیا۔مسک نے اب لیزر آئیز کی تصویر ہٹا دی۔ فوربز میگزین کے مطابق ہم ڈالر کی قدر کی تباہی کے ساتھ کہاں ہیں، امریکہ ہائپر انفلیشن کے عروج پر ہے۔ امریکی قرضوں کی سود کی ادائیگی رواں برس 2422کھرب52ارب روپے(870ارب ڈالر) تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، کانگریس کے بجٹ آفس کے مطابق، مہنگائی میں اضافے کے بعد فیڈرل ریزرو کو سود کی شرحوں میں اضافہ کرنے پر مجبور کیا گیا ہے جو کہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ بینک آف امریکہ کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ امریکی قرضوں کا بوجھ بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کو ہوا دے رہی ہے۔ امریکی قومی قرضہ ہر 100دن میں 2784 کھرب 50ارب روپے( ایک ٹریلین ڈالر) بڑھ رہا ہے۔اس ہفتے، مسک، جس نے سابق صدر پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے بعد اپنا وزن ٹرمپ کے پلڑے میںڈال دیا، اس نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ ٹرمپ گیم بدلنے والے بٹ کوائن کا اعلان کرنے والے ہیں۔ بٹ کوائن اب ٹرمپ کی فتح کے لیے ایک پراکسی ہے۔قیاس آرائیاں ہیں کہ ٹرمپ نیش وِل میں بٹ کوائن 2024 کانفرنس کے دوران امریکی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔ارب پتی سرمایہ کار مارک کیوبن نے بٹ کوائن کی قیمت میں انتہائی اضافے کی پیشین گوئی کے باوجود بٹ کوائن کی قیمت ستر ہزار ڈالر فی بٹ کوائن کی سطح سے گر گئی۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...