انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

25 جولائی ، 2024

فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد اور گردونواح میں دل کے علاوہ انسانی جان بچانے والی ادویات کیساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض انسولین کے حصول کیلئے سرکاری اسپتالوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں سرکاری اسپتالوں میں بھی انسولین ختم ہونے کی نوید سنائی جارہی ہے ۔