اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر)ایف بی آر نے ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990جاری کر دیا ہے جس کے تحت ٹیکس فراڈ کی تحقیقات اور اس سےنمٹنےکے لیے ٹیکس فراڈ انوسٹیگیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا گیا، ایف بی آر نے بدھ کو پارلیمنٹ سے منظورکردہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2005ترمیم شدہ بد ھ کو جاری کیا ہے، ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے مطابق ٹیکس فراڈ کی نئی تعریف کی گئی ہے جس کے مطابق جان بوجھ کر کم ٹیکس ظاہر کرنا یا ٹیکس واجبات کی کم ادائیگی کرنا یا ادا شدہ ڈیوٹی کے برعکس ٹیکس کریڈٹ کےلیے زیادہ کا دعوی ٰ کرنا ، یا جھوٹی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ، غلط دستاویزات یا بیان یا درست معلومات کا چھپانا یا ٹیکس ریونیو میں کو نقصان کا باعث بننے والی دستاوایزات کی فراہمی ٹیکس فراڈ کےزمرے میں آئے گی ، ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ تحقیقاتی ونگ قائم کر دیا ہےجو ٹیکس فراڈ کے خلاف تحقیقات کرے گا اور ٹیکس فراڈ کا سراغ لگائے گا، ٹیکس فراڈ تحقیقاتی ونگ فراڈ انٹلی جنس و تجزیاتی یونٹ ، فراڈ تحقیقاتی یونٹ ، قانونی یونٹ ، اکائونٹنٹ یونٹ ، ڈیجیٹل فرانزک و کرائم سین یونٹ پر مشتمل ہوگا، ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت ایف بی کو اختیار حاصل ہوگاکہ کسی بھی شخص یا افراد یا کمپنی سے الیکٹرانک انوائس طلب کر سکے گااور اس انوائس کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ رئیل ٹائم میں منسلک کرے گا تاکہ سیلز کی بروقت رپورٹنگ ایف بی آر تک ہو سکے ، کوئی بھی شخص جو غلط یا جعلی دستاویز ان لینڈ ریونیو افسر کے پاس جمع کرائے گا یا ریکارڈ تباہ کرنے ، مسخ کرنے بشمول سیلز ٹیکس انوائس یا جان بوجھ کر غلط بیان یا دستاویز فراہم کرے گا،اس کو 25ہزار روپے جرمانہ یا سالانہ چوری شدہ ٹیکس کی رقم کا 100فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا، اسے سپیشل جج قید کی سزا بھی دے سکے گاجو پانچ سال تک ہو سکتی ہےاور ایک ارب روپے تک ٹیکس چوری کی صورت میں قید کی سزا جو 10سال تک دی جاسکے گی ،ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق مکمل تیارشدہ موبائل فون کی درآمد پر 25فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگایہ ٹیکس درآمد کے وقت یا رجسٹریشن کے وقت لاگو ہوگا،ایسے موبائل فون جن کی قیمت 500ڈالر سے کم ہو گی ان پر 18فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا، مقامی تیار ہونیوالے موبائل فون کے جن کی مالیت 500ڈالر سے کم یا 500ڈالر سے زائد ہوگی دونوںصورتوں میں ان کےپارٹس کی درآمد پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...