اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک غیر معمولی پیشرفت کرتے ہوئے ʼمبینہ ڈیفالٹس، دستاویزات کی جعلسازی میں ملوث مشکوک ساکھ کی حامل کمپنی ’’ای گیس ‘‘ کے لائسنس کی تجدید کردی ہے جس کے بعد کمپنی اب سانگھڑ گیس فیلڈ ایکس ون کبیر سے انڈسٹریز کو پانچ برس تک گیس فروخت کرسکے گی تاہم اس میں سی این جی اسٹیشنز شامل نہیں ہوں گے۔ اوگر ا کا یہ فیصلہ ناقابل یقین ہے کیونکہ اوگر ا نے خود اس کمپنی پر تقریبا2 کروڑ روپے (19.944ملین روپے) روپے جرمانے کی سزا سنائی جو اس وقت دی گئی جب یہ پتہ چلا کہ ای گیس فرم ماضی میں اوگرا کے لائسنس کے بغیر سی این جی سٹیشنوں کو فلیئر گیس فروخت کرنے میں ملوث رہی ہے۔ ریگولیٹر نے EGas سے کہا کہ پہلے جرمانہ ادا کریں اور پھر اسے فوری لائسنس دیا جائے گا۔ اس فیصلے نے تیل اور گیس کے شعبے کے بہت سے اداروں کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ ایک ریگولیٹر اس کمپنی کو لائسنس کی توسیع کیسے کر سکتا ہے جسے غیر قانونی طور پر گیس فروخت کرنے پر سزا دی جاچکی ہو۔اوگرا نے 23جولائی 2024کو جرمانے کی رقم کی ادائیگی کی شرط کے ساتھ مذکورہ کمپنی کو لائسنس دینے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...