اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف اس مفروضے پر زندہ ہے کہ انتخابی ٹریبونلز اسے سال رواں کے اختتام (دسمبر) تک اقتدار دلوادیں گے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو خلاف قانون قرار دینے کا فیصلہ اٹل ، اقتدار کی تبدیلی دور کی بات ہے قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا جائے گا۔ بلاول کی اگست کے وسط میں و طن واپسی متوقع ہے جبکہ عمران نیازی اکتوبر کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے قید و بند سے نجات حاصل کرلےگا اس بارے میں واضح اشارہ بدھ کی شب تحریک انصاف حکومت کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دیا ہے وہ عمران کی عدم موجودگی میں وزارت عظمی کے تحریک کی جانب سے امیدواروں میں شامل ہیں تحریک انصاف میں موجود ایک موثر دھڑے کے ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کے خصوصی سینٹرل رپورٹنگ سیل کو بتایا ہے کہ اکتوبر میں ملکی عدلیہ میں اہم ترین درجے کی تبدیلی متوقع ہے اور اس طرح انتخابی ٹریبونلز کے لئے ’’سازگار‘‘ ماحول دستیاب ہوگا جو چار چھ ہفتوں میں قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کرنے کے لئے ’’جنگی پیمانے‘‘ پر فیصلے جاری کردیں گے اکتوبر کی تبدیلی کے فوری بعد عمران آزاد فضائوں کا حصہ بن جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہے کہ اقتدار کے ہاتھوں کی تبدیلی دور کی بات ہے تحریک انصاف کو خلاف قانون قرار دینے کا فیصلہ اٹل ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جنہوں نے اپریل 2022ء میں قومی اسمبلی غیر آئینی طور پر توڑکر آئین کی دفعہ چھ کی خلاف ورزی کا جرم کیا ہے اور جس کا حوالہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے میں ایک فاضل جج کے فیصلے میں بھی موجود ہے آئین شکنی کے سنگین الزام سے نہیں بچے سکیں گے حکمر ان اتحاد کو تحریک انصاف کی حکمت عملی اور ’’تبدیلی‘‘ کے نظام الاوقات کا بخوبی اندازہ ہے وہ اسے سبوتاژ کردے گی اس سلسلے میں اسکیم تیار کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے جو اعلانات کر رکھے ہیں ان میں پسپائی اختیار نہیں کی جائے گی کسی بھی ادارے کے غیر آئینی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوگا اور آئین میں موجود ازالہ خرابی کے لئے دفعات کو بروئے کار لاکر ہنگامی نوعیت کی تدابیر اختیار کی جائیں گی اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس حتمی لائحہ عمل طے ہوتے ہی آئندہ ہفتے طلب کرلیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو اگست کے وسط میں و طن واپس آرہے ہیں اورواپسی سے پہلے انہیں لندن اور پھر دبئی مختصر قیام کرنا ہے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملکی صورتحال کے تناظر میں امکانی عجلت میں آجائیں۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...