کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے 10کروڑ 10لاکھ ڈالر امداد کی تجویز کی گئی ہے ہم اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن اختیار نہیں کرتے ۔انہوں نے بھارت میں ریسٹورینٹس کے مسلمان مالکان کو ریسٹورینٹس کے باہر اپنا نام لکھنے کے احکامات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہر ایک مذہبی آزادی ہونی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ رقم جمہوریت کے فروغ اور دہشتگردی اور شدت پسندی کے تدارک اور اس کیساتھ ساتھ معاشی اصلاحات اور اس کی منیجمنٹ کیلئے استعمال ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس میں ماضی میں بھی اس طرح کی امداد کی تجویز سامنے آتی رہی ہے اور اسے پاکستان کیساتھ جاری مشترکہ پروگرام کے تحت ہی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈونلڈ لو کی پی ٹی آئی چیئرمین کیساتھ متوقع ملاقات سے متعلق بریڈ شرمین کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے سے واقف نہیں ہیں ۔ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن اختیار نہیں کرتے ۔ ہم جمہوریت اور انسانیت کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...