سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھائی جائیگی، سینیٹ قائمہ کمیٹی

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ سے زیر التوا مقدمات اور دیگر تفصیلات طلب کر لیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 21ہونی چاہئے ، تعداد کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔ بدھ کو سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سمیت وزارت اور اس سے منسلک محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔