اسلام آباد (آئی این پی )دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2024 کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق نیپال ، فلسطین ، صومالیہ اور لیبیا کے پاسپورٹ پاکستان سے اوپر ہیں ، پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 100واں ہے جس کے بعد عراق ، شام اور افغانستان ہیں، عالمی درجہ بندی میں سنگاپور اس سال بھی سرفہرست ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہینسلے کی فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا اس پاسپورٹ کے حامل دنیا کے 195ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔اسی طرح جاپان کے ساتھ فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 192ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کریں گے۔دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں تیسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ پر دنیا کے 191ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، بلجیم، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ ہیں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’کیئر اسٹارمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ موخرکردیا گیا۔ ذرائع کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں90روز کی خصوصی کمی کا فیصلہ کیا ہے-...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلو ں کا نوٹیفکیشن جا ری ،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت میں تعینات...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے ʼʼخیبر پختونخواء اسمبلی کے اراکین کو ترقیاتی فنڈز کے اجراʼʼ سے متعلق مقدمہ کی...