پی ٹی آئی خاتون ورکر کا اداکار طاہر انجم پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے

25 جولائی ، 2024

لاہور(جنگ نیوز)لاہور میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ورکر نے تھیٹر اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے تو پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے۔پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے اداکار کے کپڑے پھاڑ دیے۔ پی ٹی آئی ورکر نے الزام لگایاکہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشتگرد کہا۔بعد ازاں وہاں موجود لوگوں نے بڑی مشکل سے اداکار کو وہاں سے نکالا، تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کا نام انیلا ہے جبکہ اداکار طاہر انجم مسلم لیگ ن کلچر ونگ پنجاب کے صدر ہیں۔