بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے جوڑنے کیلئے اسٹرٹیجک ریلوے پل تیار

25 جولائی ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کو کوہ ہمالیہ کے ذریعےمقبوضہ کشمیر سے جوڑنے والے ایک بڑے ریلوے پل کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس پل کے ذریعے ایک جانب تو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامی اثرورسوخ بڑھے گا اور ساتھ ہی چین سے بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک خطرات سے بھی نمٹا جائے گا۔چناب ریل بریج دنیا کا پہلاسب سے بلند اسٹرکچر ہے، جو غیرمعمولی انجینئرنگ کا نمونہ ہے اور اس کے ذریعےمقبوضہ کشمیر کو بھارتی میدانی علاقے سے ملایا گیا ہے۔ 24 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ پل بھارت کی حالیہ تاریخ کا انجینئرنگ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ تیرہ سو پندرہ میٹر طویل اس دھاتی پل کے ذریعے دو پہاڑوں کو آپس میں جوڑا گیا ہے اور یہ دریائے چناب کے اوپر تین سو انسٹھ میٹر بلند ہے۔