پی ٹی آئی کاپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دوسرے روز علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( ایوب ناصر ) چھاپوں، انتقامی کارروائیوں اور مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بدھ کو دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، جس میں تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے 4 گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کی، ہڑتالی کیمپ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز ،اسد قیصر، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس نے بھی بھوک ہڑتال میں شرکت کی۔ہڑتالی کیمپ میں اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔