سڑکیں وموبائل نیٹ ورک بحال گرفتار افراد کو رہا کیاجائے ،ہدایت الرحمٰن

01 اگست ، 2024

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)حق دو تحریک بلوچستان کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نےکہاہے کہ بند سڑکیں کھولی جائیں، موبائل نیٹ ورک بحال اور گرفتارافراد کو رہا کیا جائے۔حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کا اختیار دینے کا تاثر بے بنیاد ہے۔ حکومت یکجہتی کمیٹی سے بات چیت کا مینڈیٹ تحریری طور پر دے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ راستے بند ہونے سے علاقے میں خوراک کی قلت پیدا ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے تاکہ مسئلے کے حل کو بامقصد مذاکرات کے ذریعے یقینی بنانے کے لئے گفتگو کا عمل شروع کیا جاسکے۔