سندھ حکومت کا آئندہ سال پاکستان نیشنل گیمزکرانے کا فیصلہ

01 اگست ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے پاکستان نیشنل گیمز جنوری کے آخر یا فروری کے شروعات میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وزیر کھیل امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی صدارت سندھ میں نیشنل گیمز کرانے سےمتعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹرٹری کھیل جلال الدین مہر، سندھ اولمپکس کے سیکرٹری احمدعلی راجپوت، محمد اصغر بلوچ اور شیخ شکیل شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبہ میں نیشنل گیمز منعقد کرانے سے متعلق سیکرٹری کھیل ودیگر نے صوبائی وزیرکو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر کھیل امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ نیشنل گیمز صوبہ سندھ کو الاٹ ہوئے ہیں، پوری کوشش ہےکہ یہ ایونٹ جنوری کے آخر یا فروری کے ا ٓغازمیں کراچی میں کرائے جائیں۔ جس کیلئے صوبائی حکومت تیاری کررہی ہے۔