مظفرآبادچنازی ( ایجنسیا ں ) آزاد کشمیر کے بانی صدر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی ضلع ہٹیاں بالا میں بھی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور مرحوم رہنما کی جرآت مندانہ دلیرانہ پالیسیوں اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات عوامی حقوق کی لازوال جدوجھد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا گزشتہ روز ضلع جہلم ویلی کی لائن آف کنٹرول پر واقع تحصیل وادء لیپہ میں بانی صدر آزاد کشمیر کی برسی بھی آل پارٹیز الائنس کے زیر اہتمام پروقار انداز میں منائی گئی جس میں انکی قومی خدمات آور سرینگر اپنی رہائش گاہ پر قرارداد الحاق پاکستان کی تاریخی دستاویز کے ذریعے کشمیری عوام کے مستقبل کا تعین کرنے والے رہنما اصول پرست غیور بہادر رہنما غازی ملت سردار محمد ابراھیم خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا برسی کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر ممبران ضلع کونسل بشیر عالم اعوان صدیق احمد شیخ راجہ سرور خان اظہر میر روشن اعوان کے علاوہ صوبیدار (ر)عارف مغل نوجوان رہنما احسان عالم اعوان سمیت مختلف مکاتب کے زعماء نے شرکت کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے کہا کہ غازی ملت سردار محمد ابراھیم خان کی ساری زندگی ریاستی تشخص قومی وقار حصول آزادی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام اور نظریہ استحکام پاکستان کو پروان چڑھانے کیلئے وقف رہی غازی ملت نے دارالحکومت مظفرآباد لانے کا وسیع تر قومی مفادات پر مبنی فیصلہ تیسرے مرحلے میں حصول آزادی کے بعد سرینگر منتقل کرنے کے پس پردہ قائدانہ سوچ وفکر کار فرما تھی انھوں نے قوم کو منظم کرنے کیلئے انتھک جدوجھد کی جس میں وہ کامیاب و کامران ہوئے وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے حق گوئی بے باکی اظہار رائے کی آزادی اور دوٹوک انداز تکلم انکی وجہ شہرت تھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے اڑھائی کروڑ کی لاگت سے چھتر ہائی کورٹ پریڈ گراؤنڈ کے سامنے انکی یادگار اور اسکے ساتھ لائبریری تعمیر کروانے میں ذاتی توجہ دی مگر اس کے بعد آنے والے حکمرانوں نے قومی رہنما کی یادگار کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا جو قومی بے حسی کا مظاہرہ ہے وزیراعظم چوہدری انوار الحق غازی ملت کی یادگار کا دورہ کر کے اسکی شایان شان توسیع کا منصوبہ لائبریری انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر اور محدود سا میوزیم قائم کروائیں شوکت جاوید میر نے کہا سردار محمد ابراھیم خان کے رہنما اصول پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں دعائیہ تقریب سے ممبران ضلع کونسل بشیر عالم اعوان صدیق احمد شیخ اظہر میر روشن اعوان اور شبیر میر،احسان عالم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے غازی ملت سردار محمد ابراھیم خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انکی جلائی ہوئی شمع کی روشنی میں بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی تک قربانیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے تقریب کے اختتام پر شھدائے کشمیر شھدائے افواج پاکستان شھدائے جمہوریت اور بانی صدر سردار محمد ابراھیم خان کی بلندی درجات اور پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و،فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے دعا کی جبکہ رسی آزادکشمیر بھر کی طرح جہلم ویلی میں بھی عقیدت و احترام منائی گئی اوردعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،ہٹیاں بالا میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان،اسسٹنٹ کمشنر کامران خان،ڈی ایس پی عبد الخالق، تحصیلدار خواجہ امجد، ایس ایچ او چوہدری نوید الحسن، انجمن تاجران جہلم ویلی کے ذمہ داران سید اکرم ہمدانی ،صابر صدیقی ،ریسکیو آفیسر خواجہ ظاہر ظہیر ،صحافی سید عدنان فاطمی ،عمر بھٹی،سید ذوالقرنین حیدر ،وقار مغل نے شرکت کی۔
سرینگر مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی اور قانونی ماہرین نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے پانچ ارکان...
مظفرآبادصدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے نئے عدالتی سال کے موقع پر...
مظفرآبادآزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے پی کے علاقوں میں آج سے 19سال پہلے آج کے دن8 اکتوبر...
سرینگرمقبوضہ کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر...
ایبٹ آباد 19 سال گزرنے کے باوجود بالاکوٹ اور آزادکشمیرکےزلزلہ متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گزشتہ...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا انجینئر...
میرپورپی ٹی آئی خواتین ونگ رہنما فوز یہ بٹ نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2005کا زلزلہ انمٹ نقوش چھوڑ گیا ۔اس قیامت...
میرپور ضلعی انتظامیہ اور کورٹ کے باہمی اشتراک سے شہداء زلزلہ 2005کی یاد میں 19ویں سالانہ برسی کے موقع پرکرکٹ...