میرپور(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر چوہدری رحمت اللہ نے کہا ہے کہ بانی صدر آزادکشمیر سردار محمدابراہیم خان ایک عظیم اور جرات مند قائد تھے جنہوں نے ڈوگرہ مہاراجہ کے بدترین عہد میں قرارداد الحاق پاکستان کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سردار محمدابراہیم خان نے نا مساعد حالات میں اہل کشمیر کی قیادت کی اور وہ یہ وہ دور تھا جب ریاست جموں وکشمیر پر شخصی حکمرانی قائم تھی اور خوف اور دہشت کی فضا کے باعث لوگوں کاسانس لینا دشوار تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ چوہدری رحمت اللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔ان کی ساری زندگی تحریک آزادی کیلئے جدوجہد میں گزری وہ ایک بااصول سیاستدان ،باکردار اور کشمیریوں کا درد رکھنے والے لیڈر تھے۔ جب بھی کسی فورم پر کشمیر کی بات ہوتی تو وہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹ جاتے، پاکستان کے بڑے بڑے سیاستدانوں کے سامنے ہمیشہ حق بات اور اصولوں کی بات کرنے سے ڈرتے نہیں تھے۔ اس لحاظ سے ان کے کردار کی کوئی مثال نہیں دی جاسکتی۔ ان کے کار ہائے نمایاں اور بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ہمیں حق و سچ کا ساتھ دینا چاہئے۔ تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے اسی راستہ کو اپنانا ہوگا۔
سرینگر مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی اور قانونی ماہرین نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے پانچ ارکان...
مظفرآبادصدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے نئے عدالتی سال کے موقع پر...
مظفرآبادآزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے پی کے علاقوں میں آج سے 19سال پہلے آج کے دن8 اکتوبر...
سرینگرمقبوضہ کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر...
ایبٹ آباد 19 سال گزرنے کے باوجود بالاکوٹ اور آزادکشمیرکےزلزلہ متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گزشتہ...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا انجینئر...
میرپورپی ٹی آئی خواتین ونگ رہنما فوز یہ بٹ نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2005کا زلزلہ انمٹ نقوش چھوڑ گیا ۔اس قیامت...
میرپور ضلعی انتظامیہ اور کورٹ کے باہمی اشتراک سے شہداء زلزلہ 2005کی یاد میں 19ویں سالانہ برسی کے موقع پرکرکٹ...