یونین کونسل پنڈ خورد میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ،چوہدری اسرار

01 اگست ، 2024

چک سواری (نمائندہ جنگ)چیئرمین یونین کونسل پنڈ خورد چوھدری اسرار خالق نے کہا ہے کہ چوہدری قاسم مجید وزیر حکومت کی زیر نگرانی یونین کونسل پنڈ خورد میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جب سے چوہدری ری قاسم مجید نے وازرت کا قلمدان سنبھالا ہے پنڈ خورد میں بلاتفریق کام جاری ہیں۔ پنڈ خورد کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔ ان خیالات کا انھوں نے چک سواری پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں مزدوروں اور کسانوں کی جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تو عام آدمی کو ریلیف ملا اور لوگوں کے مسائل حل ہوئے ہمارئے مخالفین بھی اقتدار میں رہے وہ بتائیں کہ پنڈ خورد یونین کونسل کی عوام کیلئے انھوں نے کیا کام کئے چوھدری اسرار خالق نے کہا کہ ہمارئے کام بولتے ہیں پچھلے سات سال ہمارئے مخالف سیاسی جماعتوں کی حکومت رہی اس دوران پنڈ خورد کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا باقی ماندہ مسائل بھی چوھدری قاسم مجید کی زیر نگرانی جلد حل ہونگے عوام ہم پر اعتماد رکھیں پنڈ خورد میں جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔