یو کے پی این پی کاکوٹلی میں کنونشن تاریخ ساز ہوگا، ہارون مغل

01 اگست ، 2024

مظفرآباد(جنگ نیوز )یو کے پی این پی کاکوٹلی میں کنونشن تاریخ ساز ہوگا کارکنوں کی بڑی تعداد ہے اس کنونشن میں شرکت کرے گی یہ کنونشن کشمیر کی آزادی اور قوم کے مستقبل کے تعین میں بھی اہم سنگ میل کی اہمیت رکھے گا یو کے پی این پی شوکت علی کشمیری کی قیادت میں متحد و منظم اور عالمی سطح پر کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہونے کے ساتھ امنگوں کی ترجمان بھی ہے ۔کوٹلی میں کارکن بھرپور شرکت کر کے قیادت اور جماعتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنے سمیت عوامی حقوق کے تحفظ اور مستقبل کی حکمت عملی سمت علی باہمی مشاورت اتفاق اور اتحاد سے لایا عمل بھی طے کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار چینل سیکرٹری پی این پی متحدہ عرب امارات محمد ہارون مغل نے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو کے پی این پی کشمیریوں کی محافظ اور ان کے روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے کوٹلی میں کنونشن کے انتظامات جاری ہیں اور یہ کنونشن غیر معمولی اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ شعور اجاگر کرنے میں بھی نہایت جاندار کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست جموں و کشمیر کے تشخص ریاست کی وحدت کی بحالی ریاستی وسائل کے تحفظ عوامی حقوق کے تحفظ عوام کی خوشحالی بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے تاریخ ساز جدوجہد کر رہے ہیں اور الحمدللہ اب عوام میں شعور بیدار ہونا شروع ہو گیا ہے عوام ریاست کی وحدت قومی تشخص نظریات اور اپنی جگہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک ازادی کو اجاگر کرنے کے لیے پی این پی عالمی سطح پر ہر محاذ پر سرگرم ہے اور سرگرم رہے گی انہوں نے کہا کہ کوٹلی میں کنونشن میں عوام بڑھ چڑھ کر شرکت کریں اور قومی املی بیداری کا ثبوت دیں۔