16نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا دھرنا

01 اگست ، 2024

مظفرآباد( نمائندہ جنگ ) وادء لیپہ کے اجتماعی دیرینہ جائز حل طلب مسائل کے حل کیلئے پیش کئے گئے سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا تاریخ ساز دھرنا اور احتجاجی ریلی فضا پاکستان زندہ آباد کشمیر پائندہ آباد پاک فوج زندہ آباد ہمارے مطالبات پورے کرو حلقہ سات کے ساتھ پانڈو سیکٹر سے لیپہ ویلی تک نا انصافیوں کا جواب دو کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی گزشتہ روز ٹنل چوک میں سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ میں دئیے گئے اہم عوامی نکات پر دھرنا دیا گیا۔ ٹنل چوک میں دئیے گئے عوامی دھرنے میں تمام موضعات سے پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ کامیاب ترین دھرنے کے ساتھ ہی ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر ،ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان، صدیق احمد شیخ اور دیگر رہنماؤں نے کی ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تا دم مرگ بھوک ہڑتال اور وزیراعظم سیکرٹریٹ قانون ساز اسمبلی تک لانگ مارچ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وادی لیپہ سیدپورہ کے مقام پر بڑے جلسہ عام میں ٹنل تعمیر کا وعدہ پورا کرنے کیلئے دو ہزار چودہ کا منظور شدہ منصوبہ بحال کریں۔