سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے حصول آزادی کے لیے جاری مسلح تحریک کو 36سال مکمل ہوگئے 31جولائی 88کو سری نگر میں سینٹرل ٹیلی گراف آفس اور دیگر مقامات پر جے کے ایل ایف کے بانی امان للہ خان کی قیادت میں بیک وقت پانچ دھماکے کر کے اس مسلح تحریک کا آغاز کیا گیا تھا جے کے ایل ایف کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبدالقادر راتھر کی معیت میں ہمایوں آزاد ارشد کول جاوید جہانگیر شبیر گرو نے ساتھیوں سمیت یہ دھماکے کیے ان دھماکوں کے نتیجے میں شروع تحریک کی پہلی بڑی کارروائی 18ستمبر کو اسی سال کی گئی جس میں اعجاز ڈار نے جام شہادت نوش کر کے تحریک کے بانی اولین شہید کا رتبہ پایا اس جھڑپ میں زخمی مقبول علائی پہلے غازی بنے بھارت کے وزیر داخلہ مفتی سعید کی دختر کو اغواء کر کے جے کے ایل ایف نے پانچ جنگجو رہا کروا کر بھارت کو بڑی شکست سے دو چار کیا۔ اس عسکری جنگ میں جے کے ایل ایف کے دو چیف کمانڈر اشفاق مجید وانی اور بشارت رضا نے اور ایک صدر شبیر صدیقی نے شہادت پائی ۔عبدالحمید شیخ جے کے ایل ایف کے واحد لیڈر ہیں جو اپنی شہادت کے وقت بیک وقت صدر اور چیف کمانڈر کے عہدوں پر فائز تھے ۔جے کے ایل ایف سوا سال تک واحد عسکری گروپ رہا جو بھارت کے خلاف عسکری کاروائیوں میں مصروف تھا۔ اٹھارہ ماہ بعد دیگر عسکری گروپ سامنے آئے جے کے ایل ایف اس وقت بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر میں پہلی تنظیم ہے جس پر پابندی عائد کر کے اس کو ہر طرح کی سرگرمیوں سے روکا گیا۔
سرینگر مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی اور قانونی ماہرین نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے پانچ ارکان...
مظفرآبادصدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے نئے عدالتی سال کے موقع پر...
مظفرآبادآزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے پی کے علاقوں میں آج سے 19سال پہلے آج کے دن8 اکتوبر...
سرینگرمقبوضہ کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر...
ایبٹ آباد 19 سال گزرنے کے باوجود بالاکوٹ اور آزادکشمیرکےزلزلہ متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گزشتہ...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا انجینئر...
میرپورپی ٹی آئی خواتین ونگ رہنما فوز یہ بٹ نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2005کا زلزلہ انمٹ نقوش چھوڑ گیا ۔اس قیامت...
میرپور ضلعی انتظامیہ اور کورٹ کے باہمی اشتراک سے شہداء زلزلہ 2005کی یاد میں 19ویں سالانہ برسی کے موقع پرکرکٹ...