میر پور،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر کوئی کمپرومائز نہ کریں، ڈپٹی کمشنر

01 اگست ، 2024

میرپور( جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایڈیشنل ایس پی خاور علی شوکت کا منگل کی رات گئے منگلا اور گردونواح میں چائینز اور غیرملکیوں کی سیکورٹی کا اچانک معائنہ کرنے موقع پر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور چائینہ سیکورٹی پر مامور پولیس اور سیکورٹی ملازمین کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ سیکورٹی انتظامات پر کوئی کمپرومائز نہ کریں، چائنا سیکورٹی اور فارنرز کی سیکورٹی کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر من وعن عمل کیا جائے۔