راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی)راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا۔ چیف جج گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ سردار شمیم نے راجہ شہباز خان سے بطور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان حلف لیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق حلف برداری کی تقریب گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی،جس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان و دیگر نے شرکت کی۔