مظفرآباد(صباح نیوز)آزادکشمیر سول سوسائٹی کے بزرگ رہنمائوں نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کا قتل ناقابل قبول ہے، سابق وزیراعظم فلسطین کی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی ختم نہیں ہوگی،اس تحریک میں اسماعیل ہانیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسماعیل ہانیہ شہادت کے جذبہ سے سرشار تھے،ان کی شہادت سے دلی صدمہ پہنچا ہے،آزادکشمیر کی سول سوسائٹی اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ان کے خاندان اور اہل فلسطین کیساتھ غم میں شریک ہے، ان کی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی ختم نہیں ہوگی بلکہ تحریک میں نیا جذبہ آئے گا۔ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر سول سوسائٹی کے رہنمائوں راجہ ممتازخان سید نذیرحسین شاہ، قاضی محمد صدیق، شیخ سراج منیر، محبوب اعوان شیخ جہانزیب، حمید اعوان،پروفیسر افضل اعوان نے گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین اقوامی سازش کے تحت فلسطینی سیاسی رہنما کو شہید کیا گیا ۔اسرائیلی ایجنٹوں کی بزدلانہ کارروائی سے دنیا کا امن برباد ہوجائے گا۔ ایرانی حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فوری تحقیقات کر کے یہ معلوم کرے کہ اس اہم نوعیت کے عالمی رہنما تک قاتل کیسے پہنچے۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے شہید ہونے والے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور ساتھیوں کے بلند درجات کی دعا کی اور کہا کہ اسوقت امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونے کی ضرورت ہے،اگر ایسا نہ ہوا تو ہر طرف تباہی ہی تباہی نظرآرہی ہے انہوں نے مسلم امہ کے اتحاد کیلئے بھی دعا کی۔
سرینگر مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی اور قانونی ماہرین نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے پانچ ارکان...
مظفرآبادصدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے نئے عدالتی سال کے موقع پر...
مظفرآبادآزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے پی کے علاقوں میں آج سے 19سال پہلے آج کے دن8 اکتوبر...
سرینگرمقبوضہ کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر...
ایبٹ آباد 19 سال گزرنے کے باوجود بالاکوٹ اور آزادکشمیرکےزلزلہ متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گزشتہ...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا انجینئر...
میرپورپی ٹی آئی خواتین ونگ رہنما فوز یہ بٹ نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2005کا زلزلہ انمٹ نقوش چھوڑ گیا ۔اس قیامت...
میرپور ضلعی انتظامیہ اور کورٹ کے باہمی اشتراک سے شہداء زلزلہ 2005کی یاد میں 19ویں سالانہ برسی کے موقع پرکرکٹ...