چکسواری کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کی گئی، خواجہ کرام الحق

01 اگست ، 2024

فیض پورشریف (نمائندہ جنگ)ٹیم گرین فیض پور شریف نے تاریخ رقم کر دی۔چکسواری کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ اس شجر کاری مہم میں برطانیہ میں آباد چکسواری،فیض پور شریف اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اوور سیز کو اپنے وطن سے محبت کا اندازہ اسی ایک مہم سے لگا لیں۔ فیض پور کے چند نوجوانوں نے شجر کاری مہم کیلئے آواز بلند کی تو اوور سیز کشمیریوں نے عطایت کی بارش کر دی اور یوں یہ مہم زور و شور سے شروع ہوئی اور چکسواری کی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم بن گئی۔ٹیم گرین فیض پور شریف کے سینئر ممبران خواجہ اکرام الحق، ندیم سیرت، چودھری محمد اکرم چمہ،پروفیسر بلال احمداور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض پور شریف میں درخت لگانے کے بعد دوسرے علاقوں خصوصاً چکسواری بازار میں بھی شجر کاری کریں گے۔دیگر علاقوں کے نوجوانوں سے گزارش ہے کہ آپ لوگ بھی اس کار خیر میں حصہ لیں اور چکسواری کے گرد ونواح میں درخت لگائیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جا سکے اور اپنے ماحول کو بچایا جاسکے۔