اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انٹر نیٹ کی تیز تر اور بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہے،ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن ملکی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کی راہ میں سنگ میل ثابت ہوگی،ملک میں پولیومرض کی موجودگی تشویشناک ہے ، مکمل خاتمے کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایشیاانٹرنیٹ کولیش کے وفد اور پولیوٹیم سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا۔ بدھ کو یہاں ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے3رکنی وفد نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت مینجنگ ڈائریکٹر ایشیا انٹرنیٹ کولیشن جیف پئین کر رہے تھے۔ملاقات میں ڈیٹا کے تحفظ ، انٹر نیٹ پر مواد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی تیز تر اور بلا تعطل فراہمی کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے،حکومت مصنوعی ذہانت پر مبنی بنیادی ڈھانچے کی ترویج پر کام کر رہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم مصنوعی ذہانت انفراسٹرکچر کے حوالے سے پاکستان کو خطے میں ایک نمایاں ملک بنانے کے حوالے سے پر عزم ہیں،حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان انیشی ایٹوکے تحت سارے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کو ڈیجیٹل خطوط اور خود کار نظام کی طرف لے جانے کے حوالے سے ایک بڑا سنگ میل ہو گا ۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے مسودے پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔علاوہ ازیں انسداد پولیومہم کی ٹیم سے با ت چیت کے دوران وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ایسے علاقے جہاں سکیورٹی کے چیلنجز ہیں وہاں ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی لگن حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے ،یہ امر تشویشناک ہے کہ پاکستان ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا چیلنج موجود ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم کو انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی اور انہیں انسداد پولیو کے حوالے دو ،چار اور چھ مہینے کے پلان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 2024 میں اب تک ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو چکی ہے ،ستمبر، اکتوبر اور دسمبر 2024 میں پولیو ویکسین کی ملک گیر مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
گوجرانوالہ گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر 2بھائیوں سمیت 4افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔مقتولین کو اس...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت کامعاملہ ، ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر...
پشاورخیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مشعال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کا معاون بنایا جائے گا۔...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
ڈھاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی کوششوں میں مدد دینے کا...
واشنگٹن ریاست فلوریڈا میں ایک مبینہ حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بال بال بچ گئے جب کہ حملہ آور کو حراست...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے پی بی 36 میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ری پولنگ کے خلاف اپیل مسترد...
اسلام آ باد امریکا کے قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امریکی...