مقبوضہ کشمیرمیں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک نوجوان گرفتار

01 اگست ، 2024

جموں(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایاکہ عبدالخلیل نامی نوجوان کو بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی فورسزنے دعویٰ کیا کہ خلیل جدوجہد آزادی کا متحرک کارکن ہے۔ گرفتار نوجوان کے سم کارڈزاور موبائل فون ضبط کئے گئے۔بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسز نے پونچھ، راجوری، کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ قابض حکام نے بتایاکہ مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر کارروائیاں کی جاری رہیں۔ مقامی لوگوں کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع بھارتی فورسز کو دیں۔