لندن (سعید نیازی) شاہ چارلس کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دینے پر فرانسیسی ایوانِ صدر کو تنقید کا سامناہے ۔ فرانس کے آڈٹ آفس کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے اعزاز میں دیے جانے والے شاندار لابسٹر ڈنر پر فرانسیسی صدر کے دفتر کو چار لاکھ 75 ہزار یوروز (تقریباً14کروڑ پاکستانی روپے) ادا کرنے پڑے،ایوان صدرمالی تواز ن برقرارکھنے کی ضرورت ہے۔صدر ایمانوئل میکخواں نے ستمبر میں بادشاہ کے دورے کے لیے تمام حدبندیوں کو ختم کر دیا تھا اور مہمانوں کی تواضع کے لیے بلیو لوبسٹر، کیکڑے اور انواع و اقسام کے پنیر پیش کیے گئے تھے۔لیکن صدارتی اخراجات کی اپنی سالانہ رپورٹ میں فرانس کی سپریم آڈٹ کور دی کامتے نے خبردار کیا کہ ریاستی استقبالیہ پر زیادہ اخراجات نے ان کے بجٹ کو 83 لاکھ یورو خسارے میں پہنچا دیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ ایوان صدرکو مالی توازن کو بحال اور برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔برطانوی بادشاہ کے عشائیے پر خرچ ہونے والی رقم میں سے 165,000 یورو سے زیادہ کیٹرنگ پر جبکہ 40,000 یورو مشروبات پر خرچ ہوئے۔