اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی دہشت گردی کی کھلی مثال ہے، خورشید شاہ

01 اگست ، 2024

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی دہشت گردی کی کھلی مثال ہے۔ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ اسرائیل کی ایران کی آزادی اور خودمختاری میں مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کی دہشت گردی خطے کے امن کو پامال کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کا راستہ روکنے کے لیے عالمی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔