قاسم سوری پر آرٹیکل 6لگانا حکومتی ناکامی ہے،تحریک انصاف

01 اگست ، 2024

کوئٹہ(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر آرٹیکل 6لگانے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قاسم خان سوری پر آرٹیکل 6 لگانا حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایک بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ اور جنرل سیکرٹری جہانگیر رند کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف کو لیول پلینگ فیلڈ سے محروم کرنے اور عام انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی سے وابستگی کے حق سے محروم کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔